کراچی :حادثے کا شکار طیارے کے پر اور انجن کو کرین کی مدد سے نکال لیا گیا
فائل فوٹوکراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کے پر اور انجن کو تکنیکی ماہرین کی موجودگی میں کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ۔
لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ جو ملیر کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اس کے پر اور انجن کو تکنیکی ماہرین کی ٹیم کی موجودگی میں آج کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے مشکل اور وزنی ترین حصے اٹھا لئے گئے ہیں، جہاز کا پر اور انجن تکنیکی ماہرین کی موجودگی میں کرین سے سے نکالے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد کئی ٹن وزنی انجن عمارت کی چھت پر پڑا تھا جہاز کا 17 میٹر لمبا اور 5 میٹر چوڑا پر گھر کے اندر دھنسا ہوا تھا جسے نکالنے سے گھر کے منہدم ہونے کا خدشہ تھا لہذا چھت کو ٹکڑوں کی صورت میں نکالا گیا، چھت، انجن اور پر اٹھانے کیلئے وزنی اور اونچی کرین کی ضرورت پڑی تھی، اس کیلئے ٹیم کو راستہ تنگ اور بجلی کی تاروں کی وجہ سے بہت دشواری سامنا بھی پیش آیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کے پی ٹی اور نیول ڈاکیارڈ سے وزنی کرینیں اور دیگر مشینری منگوائی پی آئی اے کی مدد کیلئے آرمی میکانائزڈ انجینئرز اور پاک فضائیہ کے دستے بھی موجود رہے، سندھ رینجرز نے علاقے کو سیل کرکے ملبے کی منتقلی کے عمل کو محفوظ بنایا۔
انہوں نے بتایا تمام پرزوں کو کراچی ائیرپورٹ پر ایک محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں تحقیقاتی ٹیمیں ان کا جائزہ لیں گی علاقہ مکینوں نے پی آئی اے، کے پی ٹی اور افواج پاکستان کی کاوشوں کو سراہا سی ای او پی آئی اے ۔
ترجمان پی آئی اے ارشد ملک نے معاونت کیلئے تمام اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔